چکن بریانی بنانے کا طریقہ

بریانی پاکستان اور انڈیا میں کھائی جانے والی سب سے مشہور و معروف ڈش ہے۔ چھوٹی تقریب ہو یا بڑی تقریب یا پکنگ پارٹی بریانی کا ہونا لازمی ہے، اگر بریانی نہ ہو تو کوئی تقریب تقریب ہی نہیں لگتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو بریانی بنانے کے چند طریقے بتا رہے ہیں اس طریقوں پر عمل کرتے ہوئے آپ مزے مزے کی بریانی اپنے گھر پر خود بنا سکتے ہیں۔

چکن بریانی بنانے کا طریقہ

چکن بریانی بنانے کیلئے اجزاء:
چکن: 800 گرام
باسمتی چاول: ½2 کپ
تیل: ایک کپ
پیاز: (کٹی ہوئی) 50 گرام
پانی: 5 کپ
ادرک لہسن پیسٹ: 5 چائے کے چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ
نمک: 2 چائے کے چمچ
جائفل: ⅓ چائے کے چمچ
بڑی الائچی: ⅓ چائے کے چمچ
چھوٹی الائچی: ⅓ چائے کے چمچ
لونگ: ⅓ چائے کے چمچ
تیزپات: 5 عدد
کیوڑہ: چند قطرے
زعفران: چند ریشے
براؤن پیاز: ⅓3 چائے کے چمچ

چکن بریانی بنانے کی ترکیب:

چاولوں کو صاف کر کے دھولیں اور 30 منٹ کے لئے پانی میں بھگودیں۔ آدھے گھنٹے بعد پانی کو بہادیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پتیلی میں ½3 کپ پانی گرم کریں حتی کہ اس میں ابال آنے لگے۔ اس میں چاول، جائفل، چھوٹی اور بڑی الائچی، لونگ اور تیزپات ملادیں۔ ڈھانپ کر پکائیں حتی کہ چاول تین چھوتھائی پک جائیں چولہے پر سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پتیلی میں تیل گرم کریں۔ پیاز ڈال کر رنگت ہلکی براؤن ہونے تک بھون لیں۔ ادرک لہسن پیسٹ ملا کر ایک منٹ اور بھونیں، چکن کی بوٹیاں ڈال دیں اور 10 منٹ تک اسٹرفرائی کریں۔ پھر چلاتے ہوئے نمک، سرخ مرچ پاؤڈر اور پانی ½1 کپ ملادیں اور ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پچیس منٹ پکائیں۔ ڈھکنا ہٹا دیں، براؤن پیاز پیسٹ شامل کر دیں اور مزید پکائیں حتی کہ چکن کی بوٹیاں گل جائیں اور کری گاڑھی ہوجائے۔ چولہے پر سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک بیکنگ ڈش یا کیسرول میں چاول اور چکن کی بوٹیوں کی باری باری تہ لگاتی جائیں۔ اوپر زعفران اور کیوڑہ چھڑک دیں اور گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں 15 سے 20 منٹ کے لئے۔ چولہے پر سے اتار لیں اور سرونگ ڈش میں منتقل کر دیں۔ گولڈن فرائی کی ہوئی پیاز اور رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

چکن بریانی بنانے کا طریقہ چکن بریانی بنانے کا طریقہ Reviewed by Admin on August 17, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.