مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے چند مفید نسخے

ہر شادی شدہ مرد کی خصوصی توجہ اس کی مردانہ طاقت پر مرکوز ہوتی ہے۔ کیوں نہ ہو ہر شادی شدہ مرد اس کی اہمیت جانتا ہے۔ اس ہی لئے وہ مردانہ طاقت بڑھانے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں ہمارے بزرگوں نے مردانہ طاقت بڑھانے کے لئے مختلف غذائیں دریافت کیں جن کو دیسی نسخہ کہا جاتا ہے۔ یہ نسخہ آج بھی اس ہی طرح کارآمد اور فائدے مند ہیں۔ اس پوسٹ میں ہم چند مفید نسخہ شامل کررہے ہیں، یہ نسخہ مردانہ طاقت میں اضافہ کرتے ہیں، منی کا گاڑھا کرتے ہیں، جسم کو تقویت دیتے ہیں اس کے علاوہ اور بھی کئی فائدے اپنے اندر پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں۔

مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے چند مفید نسخے

مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے پیاز کے بیج:

پیاز اور اس کے تخم دونوں ہی قوت باہ کے بڑھانے میں بے نظیر ہیں ان کے اندر ضروری حیاتین (وٹامن) بکثرت پائے جاتے ہیں، جو بدن کو قوت پہنچانے میں بے مثل ہیں۔

مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے ماش کی دال:

ماش کی دال ایک پاؤ کسی کانچ یا چینی کے برتن میں ڈال کر اس پر پیاز کا عرق (اگر سفید پیاز ہوتو زیادہ اچھا ہے) اس قدر ڈالیں کہ دال اچھی طرح تر ہوجائے۔ ایک دن رات اس کو بھیگا رہنے دیں پھر سایہ میں خشک کریں اور اس طرح سات بار تر اور خشک کر کے آٹے کی طرح باریک پیس کر رکھ لیں اور ہر روز 25گرام یہ آٹا، 25گرام گھی اور 25گرام چینی یا مصری ملا کر ½1 پاؤ دودھ کے ساتھ صبح کے وقت کھالیں یا پھر کھیر بنا کر کھائیں دونوں طریقوں میں فائدے مند ہے۔ اس کا استعمال 40 دن تک کرنا ہے جب تک یہ نسخہ استعمال کرنے کے دوران عورت سے ہمبستری نہیں کرنی۔ لاجواب نسخہ ہے 40 دن بعد اس کا اثر دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائینگے۔

مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے چنے:

بڑے دانے کے چنے لیں اور جس طرح اوپر والے نسخہ میں بتایا گیا ہے اس طرح 7 بار پیاز کے عرق میں بھگو کر اور خشک کرکے آٹا بنا کر 10گرام آٹے میں 10گرام گھی اور 10گرام چینی ملا کر رات سوتے وقت دودھ کے ساتھ کھالیں۔ بہت زیادہ مردانہ طاقت پیدا ہوگی۔

مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے شہد:

ایک پاؤ شہد میں ایک پاؤ پیاز کا عرق ملا کر پکائیں۔ جب عرق جل کر صرف شہد باقی رہ جائے تو بوتل میں بھر لیں۔ 20گرام سے 30گرام گرم پانی کے ساتھ کھا لیں یہ نسخہ سرد مزاج والوں کیلئے زیادہ فائدے مند ہے۔

مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے چھوارے:

چھوارے اور بھنے ہوئے چنے برابر وزن لے کر دونوں کو اچھی طرح آٹے کی طرح باریک پیس لیں۔ پھر چھان کر پیاز کے عرق میں گوندھ کر اخروٹ کی برابر لڈو بنا کر ایک لڈو صبح اور ایک لڈو شام کے وقت کھالیں۔ اس میں بادام، پستہ اور چلغوزہ کا اضافہ کر لیا جائے تو اس کے اور مزید اچھے اثرات دیکھنے کو ملینگے۔
مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے چند مفید نسخے مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے چند مفید نسخے Reviewed by Admin on November 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.