باڈی بلڈنگ کا طریقہ

کیا آپ باڈی بلڈنگ کے ذریعے اپنے جسم کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکر آپ کے لئے ہے اس آرٹیلر میں آپ جان پائینگے باڈی بلڈنگ کا مکمل طریقہ یہ ٹاپک بہت بڑے ہے اس لئے اس ٹاپک کو مختلف آرٹیلر کے ذریعے کور کرنے کی کوشش کرینگے تو چلیئے شروع کرتے ہیں آج کا آرٹیلر۔۔
اپنے آپ کو جسمانی و ذہنی لحاظ سے مکمل طور پر فٹ رکھنے کے لئے بہت سے طریقے نکل آئے ہیں۔ پرانے طریقوں کی جگہ نئے طریقوں نے لے لی ہے۔ بہت سے نئے ساز و سامان ایجاد کر لئے گئے ہیں جو صحت کو بہتر اور جسم کو خوبصورت بنانے کے لئے دنیا بھر میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ بعض مشینیں ایسی ایجاد کر لی گئی ہیں جو آپ اپنے گھر کے کسی کمرے میں فٹ کر کے ان پر ورزش کر سکتے ہیں۔ ان میں ڈمبل بھی ہیں اور باربیلز بھی ہیں۔ پہلے پہل ہیلتھ کلبیں قائم تھیں آج انہیں ’’جم‘‘ کہا جاتا ہے، جہاں باقاعدہ ایک تعلیم یافتہ ماہر فٹنس کے بارے میں لیکچر دیتا ہے اور ان مشینوں کو استعمال کرنے کا طریقہ بتاتا ہے۔

باڈی بلڈنگ کا طریقہ

پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی اب جابجا ایسے ’’جم‘‘ موجود ہیں جہاں شام کو باقاعدہ کلاسیں لگتی ہیں اور وہاں ہر عمر کے لوگ جا کر تربیت حاصل کرنے کے بعد ورزش کرتے ہیں۔ اس تربیت میں جسمانی تعلیم کے ساتھ وزن اٹھانے کی مشقیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اچھی صحت کے لئے خوراک کی شکل میں فوڈ سپلیمنٹس بھی بازار میں آگئے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی اور حیرت انگیز تبدیلی ہے۔

پرانے وقتوں میں فٹنس اور جسمانی طاقت حاصل کرنے کے لئے ڈنڈ اور بیٹھکیں لگائی جاتی تھیں اور اس کے لئے دودھ، بادام اور دہی وغیرہ کی لسی جو بڑی محنت سے تیار ہوتی تھی استعمال کی جاتی تھی۔ پھر اس کے بعد ڈمبل کا زمانہ آیا۔ اب بھی ڈمبل استعمال ہوتے ہیں مگر انہیں استعمال کرنے کا طریقہ سائنسی بنا دیا گیا ہے اور اسی سائنس نے دودھ، بادام اور دہی کی لسی کی جگہ اب فوڈ سپلیمنٹس ایجاد کر لی ہے جن میں وہ تمام غذائیں اجزاء بکثرت موجود ہوتے ہیں جن کی ورزش کے بعد ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ اب پاکستان میں بھی یہ سپلیمنٹس بہت زیادہ استعمال کئے جارہے ہیں کیونکہ کے اب اس مصروف زندگی میں لسی یا سردائی بنانے کا وقت اب کس کے پاس ہے۔

باڈی بلڈنگ یا ورزش کیوں ضروری ہے

ہم اپنی روز مرہ کے استعمال کی سواری مثلا کار، موٹر سائیکل وغیرہ کی بہت زیادہ دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اس کی سروس، ٹیونگ اور دیگر ضروریات کا خاص خیال کرتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر ہم ادھورے ہیں۔ اگر یہ رک گئی تو جیسے ہمارے تمام کام رک جائیں گے۔ لیکن کیا کبھی ہم نے اس بات پر غور کیا ہے کہ اگر جسم ہی ہمارے ساتھ نہیں ہوگا تو یہ کار وغیرہ ہمارے کسی کام نہیں آسکے گی۔ یعنی اگر ہم بیمار ہیں تو کار چلا نہیں سکتے۔ جسمانی طور پر بیمار ہیں تو ہم اپنے روز مرہ کے کام بخوبی انجام نہیں دے سکتے یا اپنے فرائض منصبی صحیح طریقے سے ادا نہیں کر سکتے۔
جہاں ہمیں اپنی سواری کو ٹھیک ٹھاک رکھنے کی فکر ہوتی ہے وہاں اپنی صحت کو صحیح رکھنے کی اتنی فکر کیوں نہیں ہوتی؟ ہم فکر اس وقت کرتے ہیں جب ہم بیمار ہوجائیں۔ انسانی جسم ایک انتہائی مکمل ترین مشین ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو اسے اچھی حالت میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ اس سے نہ صرف بڑھاپا آپ سے دور بھاگے گا بلکہ بیماری بھی آپ سے جان چھڑائے گی۔ اس کے لئے مناسب خوراک کا استعمال اور باقاعدہ ورزش کرنا انتہائی لازمی ہے۔ مناسب خوراک سے مراد فاقہ کرنا نہیں ہے۔
پہلے کسی کو بھی سگریٹ نوشی یا بسیار خوراکی کے منفی اثرات کا علم نہیں تھا۔ اب اس پر بہت کچھ لکھا گیا ہے جس سے لوگوں کو اس کے منفی اثرات سے آگاہی تو حاصل ہوئی لیکن پھر بھی آج کی نمائشی طرز زندگی نے ہمیں جسمانی اور ذہنی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ طرح طرح کی آسائشوں اور سہولتوں نے ہمیں حد درجہ کاہل اور سست بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے بہت سے مسلسل ٹینشن کی حالت میں رہتے ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نیند یا سکون آور ادویات استعمال کرتے ہیں، جن کا چند برس پہلے کسی کو علم نہیں تھا۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ جو لوگ خود کو انتہائی فٹ خیال کرتے ہیں وہ بھی یہ ادویات استعمال کرتے ہیں۔ جدید زندگی کے بہت سے پہلو اگرچہ ہمیں بہت سی سہولتیں فراہم کرتے ہیں مگر یہ ہماری زندگی تباہ کرنے کے بھی مرتکب ہورہے ہیں۔ ہفتے میں دو بار ورزش کرنے کے اچھے نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں۔ تین بار ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند ہے اور اگر روزانہ ورزش کی جائے تو بیمار نہ ہونے کی گارنٹی مل سکتی ہے۔
باڈی بلڈنگ کا سامان
سادہ ورزش سے بھی آپ اپنی صحت میں حیرت انگیز تبدیلی لاسکتے ہیں۔ لیکن بالاخر آپ کو اس کے لئے کچھ سامان خریدنا پڑے گا۔ آپ کو کون سا سامان خریدنا ہے؟ پورا انٹرنیٹ اس سامان کے اشتہاروں سے بھرا پڑا ہے۔ ان سب کا ایک مقصد ہے کہ آپ کو ورزش کی تربیت کی طرف راغب کیا جائے۔ اگر آپ صرف اپنے آپ کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں تو کوئی بھی سامان خرید لیں لیکن اگر آپ نتائج دیکھنا چاہتے ہیں تو باربیلز بہترین ہیں کیونکہ وہ ٹوٹتے نہیں ہیں جبکہ باقی سامان ٹوٹ بھی جاتا ہے اور اپنی کارکردگی کھو بیٹھتا ہے۔ باربیلز کی لمبائی ساڑھے چار فٹ سے چھ فٹ تک ہونی چاہئے اور اس کے لئے پلیٹوں کا وزن دو سے پانچ کلو تک ہونا چاہئے۔ تربیت کے لئے پانچ فٹ لمبی بار بہت مناسب ہے۔ اس کے علاوہ آپ ڈمبلز کا یک جوڑا خریدیں جن کا وزن ڈھائی کلو تک ہونا چاہئے۔ اب ایک بینچ کی بھی ضرورت ہوگی۔ یہ چار سے پانچ فٹ تک لمبا ڈھائی فٹ اونچا اور ایک فٹ چوڑا ہونا چاہئے۔
پلیٹیں آپ کو سیٹ کی شکل میں ملیں گی یعنی دو، تین، چار اور پانچ کلو کی دو دو پلیٹیں۔ یہ پلیٹیں آٹھ سے دس کلو وزن کی بھی ہوتی ہیں۔ مگر یہ مقابلوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ سامان مہنگا تو ضرور ہے مگر یہ نہ تو خراب ہوتا ہے نہ ٹوٹتا ہے۔ آپ اگر چاہیں تو سیکنڈ ہینڈ سامان بھی خرید سکتے ہیں۔ بار، پلیٹوں اور ڈمبلز کے ساتھ ورزش آپ اپنے گھر کے کمرے یا صحن میں بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آٹھ مربع فٹ جگہ کافی ہے۔ ہر ڈمبل سے چند ہفتے ورزش کریں اگر آپ کے پاس جگہ کی کمی ہے اور آپ بار اور پلیٹوں کے ذریعے ورزش نہ کر سکیں تو مایوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ ڈمبلز کے ذریعے بھی آپ مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں اور ڈمبلز کئی لحاظ سے بار اور پلیٹوں سے زیادہ فائدہ مند ہیں۔
باڈی بلڈنگ کا مکمل آسان گھریلو طریقہ
اگر آپ کا مقصد اچھے مسلز اور صحت مند جسم ہے۔ تاکہ آپ دیکھنے میں اچھے بھلے تندرست نظر آئیں اور خود اسے بھی محسوس کریں تو یہ سب کچھ آپ کو ہماری ویب سائٹ (FunHora) پر ملے گا۔ اچھی صحت کے لئے بہت سے لوگ جو اپنی صحت اور ظاہری شکل و صورت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، ہفتے میں تین دن بعض مخصوص قسم کی ورزشیں کرتے ہیں۔ وہ سینے، کمر، ٹانگوں اور پیٹ ہر ایک کے لئے ایک یا دو ورزشیں کرتے ہیں۔ یہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ وزن حاصل کرنے کے لئے آپ زیادہ وزن کی پلیٹوں سے ورزش کریں اور وزن کم کرنے کے لئے کم وزن والی پلیٹوں سے ورزش کریں لیکن یہ بالکل صحیح نہیں ہے۔ اگر آپ کا جسم آپ کو زیادہ وزنی چیز اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا تو یہ ورزش آپ کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ ذرا سی غلط ورزش سے آپ کے کسی جوڑ میں تھوڑی سی تکلیف ہوسکتی ہے۔ پہلا کورس آپ کے وزن میں اضافہ کرے گا اگر آپ کمزور ہیں اور اگر آپ کا وزن زیادہ ہے یعنی آپ موٹے ہیں تو اس میں کمی کرے گا۔ شروع میں یہ مذاق لگتا ہے کہ ایک ہی ورزش سے دو مقاصد حاصل ہوں گے۔ اس میں راز کی بات یہ ہے کہ اچھی ورزش ہمارے جسم کو نارمل کرکے اس میں جو بھی نقص ہو باہر نکال پھینکتی ہے۔
باڈی بلڈنگ کا طریقہ باڈی بلڈنگ کا طریقہ Reviewed by Admin on August 05, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.